خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 305 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 305

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۰۵ خطبہ جمعہ ۲۳؍ دسمبر ۱۹۷۷ء اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے ہر انسان کو خود کوشش کرنی پڑتی ہے خطبه جمعه فرموده ۲۳ دسمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ - (الانشقاق :) پھر حضور انور نے فرمایا:۔اس مختصر سی آیت میں جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے بہت سی باتیں بیان ہوئی ہیں۔اول یہ کہ انسان کو وصال الہی کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے یعنی جہاں تک انسان کے لئے ممکن ہے اسے خود کوشش کرنی پڑتی ہے اور پورا زور لگا کر کرنی پڑتی ہے۔گویا جب انسان اللہ تعالیٰ سے وصال اور اس کی رحمتوں کو حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کرے گا تب اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے اسے نوازے گا اور اپنی لقاء یعنی رضاء اور ملاقات کے سامان اس کے لئے پیدا کرے گا۔دوسرے یہ کہ کوشش کرنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ انسان آزاد ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول کے لئے کوئی شخص کسی دوسرے کے لئے کوشش نہیں کر سکتا ، اگر کوئی کرے گا بھی تو ایسی کوشش بے نتیجہ ہوگی۔اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پانے