خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 266 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 266

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۶۶ خطبہ جمعہ ۲۸/اکتوبر ۱۹۷۷ء بگوش اسلام ہو چکے ہیں جو بڑی بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔وہ مبلغین کے پیچھے پڑ جاتے ہیں کہ انہیں کتا بیں مہیا کریں۔چنانچہ غانا نے لکھا کہ وہ باہر سے کتا ہیں منگوا نہیں سکتے کیونکہ وہاں فارن ایکھینچ کی کمی ہے اس لئے انہیں اجازت دیں کہ وہ اپنے ملک میں دس ہزار کی تعداد میں قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ شائع کر دیں۔میں نے ان کو اجازت دے دی ہے، اب وہ شائع کر رہے ہیں۔امریکہ میں بھی جماعت بڑی ترقی کر رہی ہے۔عیسائیت کے ساتھ جن لوگوں کو پیار تھا مگر ایک انسان کو خدا بنانے کی وجہ سے شرک کرتے تھے ان میں سے کئی لوگ جماعت احمدیہ کی حقیر کوششوں کے نتیجہ میں مسلمان ہو چکے ہیں اور ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کا بڑا پیار پیدا کر دیا ہے۔چار جلدوں پر مشتمل انگریزی تفسیر قرآن کریم وہاں اکثر دوستوں کے پاس موجود ہے۔پچھلے سال جب میں امریکہ گیا تو ایک دوست نے کہا کہ وہ تفسیر خریدنا چاہتے ہیں مگر ملتی نہیں۔دراصل ان کو علم نہیں تھا۔میں نے جب پتہ کروایا تو معلوم ہوا کہ ۲۰ یا ۲۴ سیٹ پڑے ہوئے تھے۔میں نے ان سے کہا تمہارا تو کام بن گیا لیکن میں نے متعلقہ دفتر سے کہا ہے کہ وہ انگریزی تفسیر دوبارہ شائع کرے۔پھر جب پولینڈ میں احمدیت گئی تو ساتھ ہی مطالبہ بھی ہو گیا کہ انہیں اسلام کا لٹریچر دیا جائے۔دو مہینے ہوئے ہمارے ایک مبلغ بعض اشتراکی ممالک میں گئے جہاں مسلمان بھی بستے ہیں مثلاً البانین بولنے والا علاقہ جس میں مسلمان بھی بستے ہیں اور وہ دوملکوں میں بٹا ہوا ہے تو انہوں نے بھی مطالبہ کر دیا کہ ان کے پاس البانین زبان میں قرآن کریم کا کوئی ترجمہ نہیں ان کو تر جمہ کر کے دیا جائے۔پس کام تو بہت ہیں جو کرنے والے ہیں اور ہماری ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں اس لئے پچھلے سال جب میں نے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا تھا تو میں نے یہ کہا تھا کہ اگر چہ بیرونی ملکوں کی اکثر جماعتیں مالی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہیں لیکن تحریک جدید کی جو یہاں کی ضرورتیں ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے بجٹ میں اضافہ کی ضرورت ہے۔چنانچہ تحریک جدید کے ۴۲ ویں سال میں بجٹ نو لاکھ پندرہ ہزار روپے کا تھا میں نے کہا تھا کہ یہ تو کافی نہیں ہے اس لئے پچھلے سال میں نے ٹارگٹ دیا تھا پندرہ لاکھ روپے کا اور کہا تھا کہ اگر جماعت پندرہ لاکھ روپے جمع