خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 241 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 241

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۴۱ خطبہ جمعہ ۲۱ /اکتوبر ۱۹۷۷ء اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرح اس کی صفات بھی بے مثل و مانند ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۱ /اکتوبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پہلے تو میں جلسہ سالانہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جلسہ سالا نہ قریب آرہا ہے جلسہ کے متعلق بہت سے کام ربوہ والوں نے کرنے ہوتے ہیں اور بہت سے کام ایسے ہیں جو ربوہ میں کئے جاتے ہیں لیکن ان کو کرنے والے احمدی ربوہ میں بھی رہتے ہیں اور بہت سے احمدی باہر بھی رہنے والے ہیں مثلاً ایک ایسا کام یہ ہے کہ جگہ کی تنگی کے نتیجہ میں مہمان خانے بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔جگہ کی تنگی اس وجہ سے خصوصاً شدید ہوگئی کہ ہمارے تعلیمی ادارے جو جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کے بہت سے مہمانوں کو اپنے اندر سما لیتے تھے اور وہاں ان کا انتظام ہوتا تھا قومیائے جانے کے بعد متعلقہ افسران نے خدا جانے کس مصلحت کی بنا پر اس غرض کے لئے ان تعلیمی اداروں کی عمارات دینے سے انکار کر دیا، اس لئے جماعت نے جلسہ کے لئے مہمان خانے بنانے شروع کئے۔ان میں سے کچھ ہمارے مغرب کی طرف بھی ہیں کچھ مہمان خانے بن چکے ہیں کچھ بن رہے ہیں اپنے وقت پر تیار ہو جائیں گے لیکن مجھے لجنہ اماءاللہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں احمدی مستورات کو اس طرف متوجہ کروں کہ لجنہ جلسہ کے لئے مستورات کے استعمال کی