خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 179
خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۷۹ خطبہ جمعہ ۲ ستمبر ۱۹۷۷ء۔کی ضرورت ہے جو مقبول دعاؤں کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتا ہے اور انسانی زندگی کے اندھیروں کو دور کر کے اسے ایک نور عطا کرتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - يَايُّهَا الَّذِينَ امَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا۔اے ایمان والو اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کیا کرو۔وَسَبْحُوهُ بُكْرَةً و اصيلا اور صبح و شام اس کی تسبیح میں لگے رہو۔هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ یہ ایک بڑا ز بر دست وعدہ ہے اگر آپ اس کی قدر پہچا نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم میرے ذکر میں مشغول رہو گے اور صبح و شام میری تسبیح کرو گے اور تمہارے دلوں کے اندر اسلام حقیقی معنوں میں داخل ہو جائے گا تو هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ خدا تعالیٰ کی رحمتیں تم پر نازل ہوں گی۔وَ مَلیکتہ اور خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی دعا میں تمہارے ساتھ ہوں گی۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تم پر نازل ہوں گی۔اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کی طرف سے تمہارے لئے دعائیں مانگی جائیں گی اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر قسم کے ظلمات سے تمہیں نکال لیا جائے گا اور ایک نور تمہیں عطا کیا جائے گا۔وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا ایسے ایمانداروں کے ساتھ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرنے والے اور اس کی رضا کو حاصل کرنے والے اور اسلام کو سمجھنے والے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے والے لوگ ہیں ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے معاملہ کیا کرتا ہے۔یہ رمضان کا مہینہ دعاؤں کا مہینہ ہے۔پس دوست دعائیں کریں کہ جو خدا تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے ہم اس کے مطابق عمل کرنے والے ہوں۔اسلام کے مطابق زندگی گزار کر خدا تعالیٰ سے ہم یہ توفیق پائیں کہ اس کا نور ہمیں مل جائے جس کے نتیجہ میں ہماری زندگیوں سے ہر قسم کے اندھیرے اور ظلمتیں دور ہو جائیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ /نومبر ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۶ )