خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 161 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 161

خطبات ناصر جلد ہفتم خطبہ جمعہ ۲۶ اگست ۱۹۷۷ء ایمان لانے والوں میں صدیقوں اور شہیدوں کے دو گروہ ہوتے ہیں خطبه جمعه فرمود ه ۲۶ /اگست ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔وَمَا لَكُمْ لا تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَاقَكُم إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ - هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِةِ أَيْتِ بَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ وَ إِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ - (الحديد : ٩ ١٠) وَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَ رُسُلِةٍ أُولَبِكَ هُمُ الصَّدِيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا أُولَبِكَ اَصْحَبُ الْجَحِيمِ (الحديد : ٢٠) اس کے بعد ان آیات کا ترجمہ کرتے ہوئے فرمایا:۔یہ سورۃ حدید کی آیات ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ حقیقت یہ ہے وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُم کہ اللہ کا رسول تم کو صرف اس لئے بلاتا ہے لِتُؤْمِنُوا بِرَتِّكُم کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور اگر تم مومن ہو تو خدا تم سے ایک وعدہ لے چکا ہے۔هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِ ایتٍ بَيِّنت وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندے پر کھلے کھلے نشان