خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 98
خطبات ناصر جلد ہفتہ ۹۸ خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۷۷ء میرے دماغ میں یہ فقرہ آیا کہ خدا نے تمہیں سب کچھ دیا تھا اور محروم کرنے والے نے تمہیں ہر ایک چیز سے محروم کر دیا۔وہاں کے جوسر براہ مملکت تھے ان سے بھی میں نے یہ بات کہی تو انہوں نے اسی وقت کہا یعنی ان کے دماغ میں بھی یہی اثر تھا۔کہنے لگے ,How true you are۔How True you are یعنی کیسی سچی بات آپ کہہ رہے ہیں لیکن وہ قوم جو باہر سے آکر ان پر حاکم بنی تھی وہ اپنے ملک میں بڑی دیانتدار تھی۔ہر پہلو میں ہر شعبۂ زندگی میں وہ اپنے ملک میں دیانتدار تھی۔جب کپڑا بناتے تھے تو جو کہتے تھے کہ اس چیز کا یہ کپڑا بنا ہوا ہے وہی ہوتا تھا۔اگر کہتے تھے کہ اتنے موٹے دھاگے کا بنا ہوا ہے تو اتنے ہی موٹے دھاگے کا ہوتا تھا۔دوسری اشیاء جو وہ بنا رہے تھے اور باہر بھیج رہے تھے وہ بڑی دیانتداری کے ساتھ بھیج رہے تھے۔جہاں تک معاملات کا تعلق تھا اپنے باہمی معاملات اور تعلقات میں وہ بڑے دیانتدار تھے لیکن اسی وقت میں جب کہ وہ اپنے لئے دیانتدار تھے۔غیروں کے لئے بددیانت تھے۔پس جو لوگ احکام الہی یا جو انسانی فطرت کے تقاضے ہیں۔ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ان میں سے بعض کو پورا کریں اور بعض کو نہ کریں تو وہ حقیقی متقی نہیں۔حقیقی متقی بننے کے لئے ضروری ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے تمام احکام کو تقویٰ کے اصول پر بجالا رہا ہو یا ہماری دنیوی زندگی میں جو ایک جد و جہد، ایک مجاہدہ جاری ہے اگر وہ خلوص نیت کے ساتھ اور انتہائی کوشش کے ساتھ تقویٰ کے میدانوں میں آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہو تو اس کو بھی ہم متقی کہیں گے کیونکہ اگر چہ وہ اپنی استعداد کے انتہائی معیار پر اور ارفع معیار پر ابھی نہیں پہنچا لیکن اپنی استعداد کے ارفع معیار تک پہنچنے کے لئے حتی الوسع پوری کوشش کر رہا ہے لیکن اگر ایک شخص مالی معاملات میں دیانتدار ہے لیکن اپنے ملکوں میں بھی جہاں تک عورت کی عزت کا سوال ہے وہ اس کی پرواہ نہیں کرتا تو اس کو ہم متقی نہیں کہیں گے بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان یا تو اللہ کے فضل سے اپنی استعداد کی انتہا تک پہنچ جائے اور پھر اسے قائم رکھنے کی خدا تعالیٰ سے توفیق پارہا ہو ایسا شخص حقیقی متقی ہے۔یا متقی وہ بھی ہے جو اس غرض اور اس مقصد کے حصول کے لئے اپنی کوشش میں لگا ہوا ہے، جو ٹھو کر کھاتا ہو اور پھر کھڑا ہو کر شیطان کی طرف نہ دوڑتا ہو بلکہ اپنے خدا کی طرف