خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page ix
VII ہمیں بشارتیں دی گئی ہیں اور ہم علی وجہ البصیرت اُن پر ایمان لاتے ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہم عنقریب غلبہ اسلام کی صدی میں داخل ہونے والے ہیں اور یہ جو پندرہ سال اس صدی کے رہ گئے ہیں یہ اس لحاظ سے بڑے اہم ہیں کہ غلبہ اسلام کی صدی جو ہماری زندگی ، جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی ہے اور جو غلبہ اسلام کی صدی ہے اس کے لئے ہم نے تیاری کرنی ہے اور اس تیاری ہی کے سلسلہ میں دراصل میں یورپ اور امریکہ کے دورہ پر گیا تھا۔“ ۱۱ - ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۶ ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت خا ضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کی نوید دیتے ہوئے فرماتے ہیں :۔یں دنیا کے ہر مینار سے یہ آواز بلند کرنے کے لئے تیار ہوں کہ دنیا خدا تعالیٰ کے اس منصوبہ کو نا کام نہیں کرسکتی۔دنیا کے سارے ایٹم بم اکٹھے ہو جائیں پھر بھی جو طاقتیں اس وقت گھمنڈ سے اپنی گردنیں اٹھائے ہوئے ہیں ہم ان کی خیر خواہی کے لئے ان کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ان کو جمع کر دیں گے یہ ہے ہمارا منصوبہ ، مارنے کا نہیں زندہ کرنے کا۔قرآن کریم نے بڑا پیارا اعلان کیا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کی طرف آؤ اس پر لبیک کہو کہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے کہ لِمَا يُحِيكُم (الانفال:۲۵) 66 کہ وہ تمہیں زندہ کرے۔“ الغرض حضرت خلیفۃ اصسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ خطبات جمعہ بھی ہر پہلو سے انسانیت کی ضرورت ہیں۔ان میں خدا تعالیٰ کی خاطر ہر جہت سے ترقیات کے لئے قربانی اور کامل اطاعت کی تیاری کے سامان ہیں۔حضور انور کے دست مبارک سے لکھے ہوئے چند خطبات کے نوٹس کے نمونہ بھی بطور تبرک اس جلد میں دیئے جا رہے ہیں۔والسلام سید عبدالحی ناظر اشاعت ۲۳/۶/۲۰۰۷