خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 578 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 578

خطبات ناصر جلد ششم ۵۷۸ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء رکھیں کہ یہ چودہ سال جو غلبہ اسلام کی صدی سے قبل غلبہ اسلام کی تیاری کے ہیں یہ بڑے مشکل ہیں اور بڑے کٹھن ہیں بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ہمارے بچے خود کو سنبھالیں ہمارے نوجوان اس کی اہمیت کو سمجھیں اور ہمارے بڑے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور نیا ہنے کا عہد کریں۔ان دنوں خدام الاحمدیہ کا اگر اجتماع ہوتا تو اس میں خدام نے اپنا عہد دہرانا تھا لیکن خاموشی کے ساتھ تم اس خطبہ کے دوران یہ عہد کرو اپنے رب کریم سے کہ اس کے نام کی بلندی اور اس کے عشق کو دلوں میں گاڑنے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو دنیا میں پھیلانے اور آپ کی محبت سے سینوں کو معمور کرنے کے لئے جس قربانی کی بھی اسے ضرورت ہوگی ہم اپنی طاقت کے اندر اس کے حضور پیش کر دیں گے۔خدا تعالیٰ ہمیں یہ عہد کرنے اور اسے نباہنے کی توفیق عطا کرے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )