خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 545 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 545

خطبات ناصر جلد ششم ۵۴۵ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء جماعت احمد یہ سلامتی اور امن کی تعلیم پر چلنے والی قانون کی پابند جماعت ہے خطبه جمعه فرموده ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندوں پر اس قدر فضل نازل کرتا ہے کہ انسان کی زبان اس کا شکر اور حمد بیان نہیں کر سکتی۔میں گزشتہ تین ماہ سفر میں اور دورے پر رہا ہوں۔اس عرصہ میں میں نے شروع میں امریکہ اور کینیڈا کا سفر کیا یعنی ۲۵ جولائی سے ۱۵ اگست تک۔ہم ۱۹ جولائی کو یہاں سے روانہ ہوئے تھے اور ۲۰ رکو لندن پہنچے۔۲۵ / کو وہاں سے چلے اور سات گھنٹے کی اُڑان کے بعد واشنگٹن جو امریکہ کا دارلخلافہ ہے اور جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کا مرکزی شہر ہے ، وہاں پہنچ گئے اور پھر ۱۵ / اگست کو ہوائی جہاز ہی کے ذریعہ واپسی ہوئی۔۱۷ رکو میں لندن میں رہا اور ۱۸؎ کو موٹر کے ذریعہ یورپ کے دورہ پر نکلا۔۱۸ / اگست سے غالباً ۱۴ ستمبر تک دورے پر رہنے کے بعد لندن کو وا پسی ہوئی اور پھر بقیہ عرصہ وہیں ٹھہرے رہے۔امریکہ میں کیونکہ میں پہلی دفعہ گیا تھا اس لئے بھی وہاں بہت شوق تھا کہ میں پہنچوں اور میرے گرد احباب جماعت جمع ہوں چنانچہ وقت کی تنگی کی وجہ سے میں امریکہ کے بہت سے حصوں میں جہاں جماعتیں ہیں نہیں جا سکا کیونکہ یہاں سے روانگی میں دیر ہو گئی۔ہمارے سفر