خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 487 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 487

خطبات ناصر جلد ششم ۴۸۷ خطبہ جمعہ ۲۵/جون ۱۹۷۶ء کہ وہ ہمارے حقوق ادا کریں اور اللہ تعالیٰ ایسا ماحول پیدا کرے کہ ہر فردِ واحد، اس ملک کا ہر شہری ہر وہ شخص جو اس پاکستان میں بسنے والا ہے اس کے سارے حقوق اس کو ملنے لگ جائیں اور پھر کوئی شخص بھی یہ محسوس نہ کرے کہ کچھ حقوق تھے اس کے جو غصب کر لئے گئے، کچھ سہولتیں تھیں اس کی جو اسے میسر نہیں اور کچھ قوتیں اور استعدادیں تھیں اس کی جن کی صحیح طور پر نشو ونما نہیں ہو سکی بلکہ ہر شخص خوش باش اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے گانے لگے اور حمد کے ترانے گاتے ہوئے ملکی ترقیات کی شاہراہ پر بھی آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے۔اللھم آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۷ / جولائی ۱۹۷۶ء صفحہ ۲ تا ۵ )