خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 7
خطبات ناصر جلد ششم خطبه جمعه ۳/ جنوری ۱۹۷۵ء حاصل کرتے چلے جاؤ۔اس نئے سال میں بھی ہماری یہ انتہائی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں۔حالات خواہ کچھ بھی ہوں وہ ہمارے راستے میں روک نہیں بنتے نہ وہ ہماری رفتار کو سست کرتے ہیں بلکہ جیسا کہ پہلے ہوتا چلا آیا ہے وہ ہماری رفتار کو اور تیز کرتے ہیں۔خدا کرے کہ یہ آنے والا سال نہ صرف وقف جدید کی اس کوشش میں بلکہ جماعت احمدیہ کی ہر کوشش میں پہلے سے زیادہ برکت بخشے اور ہمارا ہر قدم پہلے سے زیادہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو جذب کرنے والا ہو اور پہلے سے زیادہ اسلام کی ترقی کے سامان پیدا کرنے والا ہو۔( آمین ) کھانسی پھر شروع ہوگئی ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ بیماری سے محفوظ رکھے۔(روز نامه الفضل ربوہ ۱۷ جنوری ۱۹۷۵ صفحه ۲ تا ۴)