خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 623 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 623

خطبات ناصر جلد ششم ۶۲۳ خطبہ جمعہ ۱۷ رد سمبر ۱۹۷۶ء جلسہ سالانہ اللہ تعالیٰ کی معرفت میں ترقی اور اس کی صفات کے مشاہدہ کا ذریعہ ہے خطبه جمعه فرموده ۱۷ / دسمبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔اس عالمین میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے ظاہر ہوتے ہیں، وہ ایک پہلو سے اللہ تعالیٰ کے جلال کو ، اُس کی عظمت اور کبریائی کو ثابت کرتے ہیں اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے جمال کو، اُس حسن کو ، اُس کے احسان کو اور اُس کے پیار کو ظاہر کرنے والے ہوتے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ہمیں نوازا ہے اور ہمیں یہ توفیق دی ہے کہ ہم اس کی معرفت میں ترقی کرنے کے لئے اس کی صفات کے جلووں کا مشاہدہ کریں اور اس سے اثر قبول کریں، وہ اثر جو کہ ایک مومن بندہ کو قبول کرنا چاہیے۔یہ جو ہمارا جلسہ ابھی گزرا ہے اس موقع پر ہم نے یعنی جماعت احمدیہ نے اللہ تعالیٰ کے جلالی جلوے، عظمت اور کبریائی کے جلوے بھی دیکھے اور اللہ تعالیٰ کے حسن واحسان کے جلوے بھی ہماری قسمت میں مقدر ہوئے۔اس دفعہ بعض روکیں بھی تھیں مثلاً جلسہ کی تاریخیں بدلنی پڑیں اور ہمارے ہزاروں بچے اس وجہ سے اپنے جلسہ میں شریک نہیں ہو سکے لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرما یا کہ وہ جو طالب علم نہیں تھے اُن کے دل میں یہ ڈالا گیا کہ وہ نہ آسکنے والوں کی نسبت زیادہ تعداد میں یہاں پہنچیں