خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 558 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 558

خطبات ناصر جلد ششم ۵۵۸ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ادنیٰ خادم ہونے کے اور کوئی حیثیت نہیں۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی عاجزی کا بھی اظہار کیا ہے اور ہمیں بھی یہی تعلیم دی ہے کہ خدا تعالیٰ کو عاجزانہ راہوں کا اختیار کرنا پسند ہے اور کہا ہے کہ شوخی اور رکبر شیطان لعین کا کام ہے یہ انسان کو زیب نہیں دیتا۔ہم تو حیران ہیں کہ ہمارے جیسے عاجز بندے نہایت ہی حقیر قربانیاں اپنے رب کے حضور پیش کرتے ہیں اور ہمارا پیارا رب اتنا پیار کرنے والا ہے کہ وہ اُن کے ایسے نتائج نکالتا ہے کہ کوئی نسبت ہی نہیں ہماری قربانی اور نتائج کے درمیان۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ مغربی افریقہ میں نصرت جہاں آگے بڑھوں کی جو سکیم ۱۹۷۰ء میں تیار کی گئی تھی اور جس میں جماعت نے ۵۳ لاکھ اور چند ہزار روپے چندہ دیا تھا وہاں خدا تعالیٰ نے ہمارے ہسپتالوں میں اتنی برکت ڈالی اور ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں اس قدر شفا رکھی کہ وہاں کے امراء ( یعنی بہت امیر لوگ جو Millionaires کہلاتے ہیں ) مجبور ہوئے ہمارے پاس آنے کے لئے حالانکہ اچھی اچھی عمارتوں والے ہسپتال تھے جن میں غیر ممالک کے یورپین اور امریکن ڈاکٹر کام کر رہے تھے اُن ہسپتالوں کو چھوڑ کر ہمارے پاکستانی احمدی ڈاکٹروں کے پاس آنے لگ گئے اور بڑی بڑی رقمیں فیس میں دیں۔آپریشن کرواتے تھے بڑی رقمیں دے جاتے تھے وہ رقم یہاں کے لئے تو نہیں تھی نہ وہاں کے احمدیوں کے لئے انفرادی طور پر تھی۔وہ ملک ، ملک کی قوم کے لئے تھی اور عوام پر خرچ کر دی گئی اور جو خرچ کی گئی وہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہماری قربانی ۵۳ لاکھ اور کچھ ہزار تھی اور اس میں سے بھی اس وقت تک ساری رقم خرچ نہیں ہوئی مثلاً میرا خیال ہے کہ اس میں سے کوئی چھ سات لاکھ روپے کی رقم انگلستان کی جماعتوں کی وہیں پڑی ہوئی ہے لیکن مغربی افریقہ میں نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے مطابق ڈیڑھ کروڑ روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔جو ہم نے نہیں دیا وہ آسمانوں سے فرشتوں کے نزول کے طفیل ہمیں ملا ہے یعنی جو قربانی وہاں خرچ کی گئی تھی میرا خیال ہے ۴۰- ۴۵ لاکھ سے زیادہ نہیں لیکن وہاں ہسپتالوں اور سکولوں کے اجراء کے اوپر جو خرچ ہو چکا ہے وہ ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے اور ابھی عرصہ کتنا گذرا ہے ۱۹۷۰ء میں اعلان کیا تھا ۱۹۷۲ء میں یہ کام شروع ہوئے تھے اور ۱۹۷۴ء میں پھیل گئے۔کم و بیش ۱۷ ہسپتال بن گئے