خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 163 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 163

خطبات ناصر جلد ششم ۱۶۳ خطبه جمعه ۱۰ /اکتوبر ۱۹۷۵ء مستقبل کو سنوارنے کا طریق یہ ہے کہ اپنے اللہ کو یا در کھو خطبه جمعه فرموده ۱۰ / اکتوبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل - لندن (خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن مجید کی درج ذیل آیات تلاوت کیں :۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ b خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَانْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَبِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ - لَا يَسْتَوِى اَصْحَبُ النَّارِ وَ اَصْحَبُ الْجَنَّةِ - اَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ - (الحشر : ۱۹ تا ۲۱) پھر ان آیات کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا:۔ان آیات میں ایک مضمون تسلسل سے بیان ہوا ہے۔اس وقت میں اس مضمون کی تفصیل میں تو نہیں جاسکوں گا کیونکہ عید کے روز سے مجھے انفلوائنزا کی شکایت ہے ناک ، گلے اور سانس کی نالی میں خراش ہے۔نیز اگر چہ بخار تو نہیں ہے سارے جسم میں درد کی تکلیف ہے۔پہلی آیت میں یہ بنیادی ہدایت دی گئی ہے کہ تقویٰ اللہ کا تقاضا ہے کہ انسان اس بات پر