خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 121
خطبات ناصر جلد ششم ۱۲۱ خطبہ جمعہ ۲۵ جولائی ۱۹۷۵ء انسان کو ہر دم اور ہر آن اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی ضرورت ہے خطبہ جمعہ فرموده ۲۵ / جولائی ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ روووو تلاوت فرمائیں :۔وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ اعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا ۚ وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ - وَلَتَكُن مِنْكُمْ أمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَبِكَ هُمُ b الْمُفْلِحُونَ - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنْتُ وَ أُولَبِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ـ (ال عمران : ۱۰۴ تا ۱۰۶) پھر حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں کہ میں بڑی لمبی بیماری میں سے گزر رہا ہوں۔ایک وقت میں تو بیماری نے بہت تشویشناک رُخ اختیار کر لیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور اس تشویش سے نجات دے دی تاہم ابھی تک پوری طرح صحت نہیں ہوئی۔پہلے انفلوائنزا کا دو بار حملہ ہوا اور اس کے