خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 81
خطبات ناصر جلد ششم ΔΙ خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۷۵ء ہولیکن ہم نے اُن کے حق میں بھی دعا کرنی ہے کیونکہ وہ بھی بہر حال خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق ہے اور اُن کی انسانی ضمیر اور اندرونی فطرت بھی ظلم کو برداشت نہیں کرتی۔غرض دوست یہ دعا کریں اور یہ سمجھ کر دعا کریں کہ ہم احمدی تدبیر کے ساتھ ساتھ ایک چیز زائد کرتے ہیں اور وہ یہی دعا ہے اس لئے ہماری ہر دم یہ دعا ہونی چاہیے کہ انسانی ضمیر بیدار ہو اور اُسے انصاف کرنے کی توفیق عطا ہو۔میں نے یہ بھی سوچا کہ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک کی جو حکومت ہے وہ پہلی حکومتوں سے مختلف ہے۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ ان کی تدبیر کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے میں کامیاب ہو جائے لیکن اگر یہ حکومت اگلے انتخاب سے پہلے کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے میں کامیاب نہ ہوئی تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس وقت یہ سمجھیں گے که انسانی تدبیر نا کام ہوگئی لیکن مجھے یہ یقین کامل ہے کہ جب انسانی تدبیر ناکام ہو جائے گی تو اُس وقت خدا تعالیٰ کی تقدیر کشمیر کو کشمیر کا حق دلائے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔اس لئے دوست اہل کشمیر کے لئے آج جمعہ کی نماز میں بھی دعائیں کریں اور ویسے بھی دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کشمیریوں پر ہونے والے اس ظلم اور اس تکلیف کو دور کر دے اور ہمارے کشمیری بھائی سر اونچا کر کے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے قابل ہو جائیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢