خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 622 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 622

خطبات ناصر جلد ششم ۶۲۲ خطبہ جمعہ ۱۰ / دسمبر ۱۹۷۶ء کرتے ہیں اس کا اعلان کرتے ہیں اور جو ہم محسوس کرتے ہیں اس کا اعلان کرتے رہیں گے۔دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اسلام سے دور لے جانے والی قرآن کریم سے پرے ہٹانے والی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق ہم سے چھینے والی اور اللہ تعالیٰ سے ہمیں پرے لے جا کر دھتکارے ہوؤں میں شامل کرنے والی نہیں ہے ایسا نہیں ہوگا۔اگلی نسلوں کو بھی ہم کہتے ہیں کہ تم خوش ہو کہ ہم نے تمہارے ساتھ یہ عہد کیا ہے کہ تمہیں اسلام سے دور نہیں جانے دیں گے۔کسی کو اس کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ تمہیں اسلام سے پرے لے جائے لیکن ہمارے عہد تو کمزور انسان کے عہد ہیں اس لئے ہم ہمیشہ اپنے رب سے دعائیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہم نے جو محسوس کیا اس کا اعلان کیا جو تیری محبت اپنے دلوں میں پائی اس کے مطابق ہم نے تجھ سے اپنے پیار کا اعلان کیا اگر کہیں کوئی کمزوری اگر کہیں کوئی کوتا ہی ہے تو معاف کر اور ہماری کمزوریوں کو دور کر کے ہمیں واقع میں اور حقیقہ اپنی نگاہ میں اپنے سچے عاشق بنالے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے خادم بنا دے اور قرآن کریم کی عظمت کو ساری دنیا میں قائم کرنے کا جو بیڑا ہم نے اٹھایا ہے اس میں ہمارا محمد اور معاون ہو اور وہ دن جلد آئیں کہ جب دنیا کے خطہ خطہ اور کونہ کو نہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا لہرانے لگے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار نوع انسانی کے دل جیت لے اور اپنے قدموں میں انہیں لے آئے۔روزنامه الفضل ربوه ۸ /جنوری ۱۹۷۷ ، صفحہ ۲ تا ۴)