خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 617
خطبات ناصر جلد ششم ۶۱۷ خطبہ جمعہ ۱۰ / دسمبر ۱۹۷۶ء اللہ ہمارا رب، حضرت خاتم الانبیاء ہمارا رسول، قرآن عظیم ہماری کتاب اور اسلام ہمارا مذہب ہے خطبه جمعه فرموده ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء بمقام مردانہ جلسہ گاہ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ اخلاص کی تلاوت فرمائی:۔قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدُ وَلَمْ يُولَدُ - وَ لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا احد - (الاخلاص: ۲ تا ۵) اس کے بعد فرمایا :۔جلسہ سالانہ کے موقع پر جب جمعہ آئے تو تقاریر کے پروگراموں کی وجہ سے مختصر سا خطبہ دینا ہوتا ہے۔میں آج کے اس مختصر سے خطبہ میں جماعتِ احمدیہ کے جو عقائد ہیں ، جو ہمارا مذہب ہے، جس پر ہم ایمان لائے ہیں وہ بیان کر دیتا ہوں۔ہم اس اللہ پر ایمان لائے ہیں جسے اسلام نے پیش کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے متعلق قرآن کریم میں بڑا علم بھرا ہوا ہے۔میں نے اس وقت ایک چھوٹی سی سورۃ کا انتخاب کیا ہے جس کو میں نے ابھی پڑھا ہے۔اللہ احد ہے، اکیلا ہے، اُس جیسا کوئی اور وجود، اس جیسی کوئی اور ہستی نہیں ہے اور وہ خالق بھی ہے۔اللہ کے علاوہ ہر چیز جو اس یو نیورس میں ، اس عالمین میں ، ہر دو جہان میں پائی جاتی ہے