خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 40 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 40

خطبات ناصر جلد ششم خطبه جمعه ۳۱ / جنوری ۱۹۷۵ء اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پہلوں اور پچھلوں ہر دو کو نفع پہنچانے والی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت دنیا پر ، کائنات پر حاوی ہے۔آپ کی رحمت کی کوئی حد نہیں اور نہ ہی یہ کسی جگہ ٹھہرتی ہے بلکہ زمان و مکان کے لحاظ سے علتِ غائی ہونے کی وجہ سے پہلوں پر بھی آپ ہی کے طفیل فیوض نازل ہوئے اور بعد میں آنے والوں نے بھی جو کچھ پا یا وہ بھی آپ ہی کی ذات کا کرشمہ ہے کیونکہ اگر آپ کے متعلق یہ کہنا درست ہے اور یقیناً درست ہے۔لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ تو روحانی طور پر بھی جو فیوض نظر آتے ہیں وہ آپ ہی کے طفیل حاصل ہوتے رہے ہیں آپ کے بغیر نہیں مل سکتے۔دوسرے مادی فیوض ہیں چونکہ آپ کی وجہ سے اس کائنات نے خدا تعالیٰ کی ربوبیت اور رحمانیت کے بھی جلوے دیکھے اس لئے وہ فیوض بھی ہر مخلوق کو حاصل ہوتے ہیں۔ان کا دائرہ ہر جاندار اور ہر انسان تک ممتد ہے مگر روحانی فیوض آپ کے ماننے والوں پر نازل ہوتے ہیں۔اسی طرح جو علمی فیوض ہیں وہ بھی ہر انسان پر ہوتے ہیں۔آپ جو تعلیم لائے تھے اُس میں بھی ہر انسان شریک ہے۔سب ہی اس کے مخاطب ہیں کیونکہ آپ کی ذات میں بخل نہیں اور نہ ہی اس تعلیم میں بخل ہوسکتا ہے جو آپ پر نازل ہوئی چنا نچہ دیکھ لیں آپ کو جنگیں لڑنی پڑیں مخالفوں نے آپ کو بہت دُکھ دیئے آپ کے ماننے والوں کو شہید کیا۔اموال لوٹے لیکن جس وقت بھی آپ کو یا آپ کے ماننے والوں کو کہیں دُکھ نظر آیا تو آپ نے اور آپ کے صحابہ نے دکھ کو دور کرنے کی انتہائی کوشش کی جہاں بھی انسان کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پایا ہے وہاں دنیوی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی زندگی کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کی اور جہاں بھی جہالت کے اندھیروں کو دیکھا وہاں ان اندھیروں کو نور میں تبدیل کرنے کی سعی کی گئی۔چنانچہ پین میں جب مسلمان گئے تو وہ مظلوم انسانیت ہی کی مدد کے لئے گئے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور اُس علاقے میں اللہ تعالیٰ اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور پھیل گیا۔یہ نور دو جہتوں میں نمایاں طور پر ہمیں نظر آتا ہے۔ایک علمی میدان میں اور دوسرے اخلاقی اور روحانی میدان میں۔سپین میں مسلمانوں نے علمی میدان میں جو عظیم الشان ترقی کی وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم