خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 39
خطبات ناصر جلد ششم ۳۹ خطبہ جمعہ ۳۱ / جنوری ۱۹۷۵ء جماعت احمد یہ اس پختہ عقیدہ پر قائم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ نبی ہیں خطبه جمعه فرموده ۳۱ جنوری ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ للعالمین ہیں اور اب اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرے آپ کی کامل اتباع کرے اور آپ کے اسوۂ حسنہ کو اپنائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بے سود ہے وہ زندگی جو نفع رساں نہیں اور لا حاصل ہے وہ حیات جو فیض سے خالی ہے۔دراصل اس عالمین میں دو ہی زندگیاں قابل تعریف ہیں ایک تو اللہ تعالیٰ کی زندگی ، اُس آلکی کی حیات ہے جو منبع ہے ہر خیر کا اور جس کی طرف سب تعریفیں لوٹتی ہیں اور جس کے ذریعہ ہر وجود باقی رہتا ہے اور دوسری قابل تعریف زندگی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں جن کے طفیل انسان نے اپنے رب کو اس کی تمام عظمتوں کے ساتھ اور اس کے تمام محسن کے ساتھ اور اُس کے حسن و احسان کی تمام قوتوں کے ساتھ پہچانا۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری زندگی قرآن کریم کی ہدایت و شریعت پر عمل پیرا ہو کر ہمیں اللہ تعالیٰ کا عرفان بخشا۔اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ اگر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیدائش مقصود نہ ہوتی تو پھر یہ کائنات ہی پیدا نہ کی جاتی۔اس سے ہم