خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 543 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 543

خطبات ناصر جلد ششم ۵۴۳ خطبه جمعه ۲۰ /اگست ۱۹۷۶ء بنیاد ظلم کی راہ سے لوگوں کو Exploit کرنے پر ہو اور بناء بریں تقویٰ اللہ سے یکسر خالی ہو وہ حقیقی مسجد نہیں ہے اُس کے بنانے والوں کی اور اُس کے نگرانوں کی نیت خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا نہیں اس لئے ایسی مسجد اور اُس کے ایسے نگرانوں کا انجام فانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ بتایا جو الله کے فرمانبردار اور اطاعت گزار بندے ہیں وہی سچے مسلمان ہیں خدا تعالیٰ خود ان کی راہنمائی کرتا ہے اور انہیں اپنے افضال و انعامات کا مورد بناتا چلا جاتا ہے۔اُنہیں ان افضال وانعامات کا مورد بنانے میں مسجد کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔مسجد کی بنیادی اہمیت واضح فرمانے کے بعد حضور نے فرمایا حقیقی مسجد ایک عظیم نشان(Symbol) کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک پیغام کی حامل ہوتی ہے سو ہماری یہ مسجد ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ سب لوگ خدا کی نگاہ میں برابر ہیں اور سب اس کے فرمانبردار اور عبادت گزار بندے بن کر اُس سے زندہ تعلق قائم کر سکتے ہیں اور اس کے افضال وانعامات کے مورد بن سکتے ہیں اور یہ کہ انہیں ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی بے لوث خدمت ان کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔آخر میں حضور نے فرما یا ہم اس پر مسرت موقع پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کے حضور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں مسجد کے ان مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اِس مسجد کو اپنی غیر معمولی برکتوں اور فضلوں سے نوازے۔ہم اُسی کی دی ہوئی توفیق سے اسلام کے لئے سب کے دل جیتنے والے ہوں اور اُنہیں بھی خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے قابل بنانے والے ہوں اسلام کے لئے سب ہی کے دل جیتے جائیں اور سب ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں تا خدا کی مرضی اس زمین پر پوری ہو۔( آمین ) روزنامه الفضل ربوه ۳ /نومبر ۱۹۷۶ ء صفحه ۶،۲)