خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 482 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 482

خطبات ناصر جلد ششم ۴۸۲ خطبہ جمعہ ۲۵ جون ۱۹۷۶ء میں انقلاب بپا کیا کہ ان حقوق کو ادا کرنا ہے، وہ دنیا کی حکومتیں نہیں کر سکیں لیکن بہر حال جس نے اسلام کے حکم کے مطابق اور اسلام کی شریعت کے مطابق دوسروں کے حقوق ادا کرنے ہیں وہ بہر حال حکومت وقت یا قانون وقتی کے مطابق بھی عمل کرے گا کیونکہ ان کا دائرہ تو چھوٹا ہے اور وہ اسلام کے وسیع دائرہ کے اندر خود بخود آ جاتا ہے۔فساد کرنے سے بھی اسلام نے روکا ہے میں نے بتایا ہے کہ بنیادی حکم ادائیگی حقوق شہریت ہے اس کے لئے اسلام نے دو حکم دیئے ہیں ایک یہ کہ خود فساد نہ کرو اور دوسرے یہ کہ يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ (هود: ۱۱۷) کے مطابق دوسروں کو فساد کرنے سے روکو۔ایک یہ کہ خود ظلم نہ کرو اور دوسرے یہ کہ دوسروں کو ظلم کرنے سے روکو ظلم کرنے سے روکنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لاٹھی پکڑ لو اور اُن کو مارنا شروع کر دو بلکہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرو کہ اس معاشرے میں کوئی شخص نہ ظلم کرنے کی جرات کر سکے اور نہ فساد پیدا کرنے کی جرات کر سکے۔بہر حال ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ جس طرح وہ یہ خواہش رکھتا ہے کہ اُس کے حقوق اُسے ملیں اسی طرح وہ یہ جذبہ رکھے کہ جو دوسروں کے حقوق ہیں وہ ان کو ملیں اور جہاں تک اس کی ذات کا تعلق ہے وہ دوسروں کے حقوق کو ادا کرے اور جہاں تک اس کے ماحول اور اس کے زیر اثر طبقہ کا سوال ہے وہ یہ نگرانی کرے کہ اس کا ماحول اور معاشرہ ہر ایک کے حقوق کو ادا کرنے والا ہو۔اس سلسلے میں ہمیں بعض بڑی خوشکن اور بڑی اچھی مثالیں بھی ملتی ہیں۔پس نہ صرف یہ کہ حق غصب نہ کرنے کا حکم ہے جو کہ فساد کے وسیع معنی کے اندر آ جاتا ہے بلکہ ایک مسلمان پر اور ایک مسلمان احمدی پر یہ بھی ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ وہ ایسا ماحول اپنے گرد پیدا کرنے کی کوشش کرے کہ دوسرے بھی فساد کرنے سے باز رہیں۔شہری ذمہ داریوں میں سے امن کا قیام ایک بنیادی چیز ہے۔ویسے تو سینکڑوں ذمہ داریاں ہیں بلکہ شاید ہزاروں ہو جا ئیں کیونکہ جتنے حقوق ہیں ان کے مقابلے میں اتنی ہی ذمہ داریاں ہیں لیکن میں نے بطور مثال ایک بنیادی چیز یہ بتائی ہے کہ نہ صرف یہ کہ فساد نہیں کرنا بلکہ ایسا ماحول پیدا کرنا ہے کہ جو ہمارے اردگر در ہنے والے ہیں وہ بھی فساد سے اجتناب کرنے والے ہو جائیں اور اپنی ذمہ داری کو سمجھنے لگیں کہ شہری حقوق کی