خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 451 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 451

خطبات ناصر جلد ششم ۴۵۱ خطبہ جمعہ ۷ رمئی ۱۹۷۶ء جس کے بعد خدا تعالیٰ پر توکل پیدا ہوتا ہے ایسا استعمال انسان کی زندگی کو بالکل بدل ڈالتا ہے اور اس کے لئے آسمانی خیر و برکت اور روحانی ترقیات اور اس دنیا اور اُس دنیا کی جنتوں کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو یہ عظیم شریعت اور ہدایت ہماری طرف لے کر آئے جس نے اس مَتَاعُ الْحَیوۃ الدنیا میں اتنی عظیم اور انقلابی تبدیلی پیدا کر دی کہ اس عظیم شریعت کو چھوڑ کر اور اس عظیم تبدیل شدہ متاع کو چھوڑ کر ہم محض مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنیا کی طرف محض دنیا کے سامانوں کی طرف جھک جائیں گے؟ کوئی سمجھ دار، کوئی مخلص، کوئی خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو سمجھنے والا احمدی تو ایسا نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا کرے کہ ہم اسی کے فضل اور اس کی رحمت سے ہر اس چیز کو کہ اگر اس کا فضل نہ ہو تو وہ محض مَتَاعُ الحیوۃ الدنیا ہے اور چھونے کے قابل بھی نہیں۔اللہ کی رضا کی جنتوں کے حصول کا ذریعہ بنالیں اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق اور اس کی بتائی ہوئی ہدایت اور اس کی قائم کردہ تو گل کی راہوں پر چل کر ہم ہر چیز کی کنہہ کو بدل دیں اور جو چیز مَتَاعُ الحَيوةِ الدُّنْیا تھی وہ ہماری زندگیوں کے لئے ، ہماری نسلوں کے لئے اور نوع انسان کے لئے ابدی حیات کے سامان پیدا کرنے والی بن جائے۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ جون ۱۹۷۶ء صفحه ۲ تا ۵)