خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 425
خطبات ناصر جلد ششم ۴۲۵ خطبه جمعه ۲۳ ۱۷ پریل ۱۹۷۶ء 66 چیز کو ہمارے سامنے رکھا ہے۔اس وقت میں نے سورۃ ال عمران کی جن آیتوں کو اکٹھا پڑھا ہے وہ بھی اسی مضمون کو ہمارے سامنے لانے والی ہیں ”ذکر“ کے حکم کے ماتحت میں جماعت کے بڑوں ، چھوٹوں ، مردوں اور عورتوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنْ تَنْصُرُ كُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ کہ اگر اللہ تمہاری مدد کے لئے آجائے اور تمہاری مدد کرے اس کی طاقت اور اس کے قادرانہ تصرفات تمہارے حق میں ہوں تو تمہارے اوپر کوئی غالب نہیں آسکتا۔اس میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر تمہارا تعلق خدا کے ساتھ نہ ہو اور آسمانی مدد تمہیں حاصل نہ ہو تو جو کام تمہارے سپر د کیا گیا ہے اس میں تمہارے کامیاب ہو جانے کا کوئی امکان ہی نہیں تمہیں اس کا وہم بھی نہیں کرنا چاہیے وَإِن يَخْذُ لَكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِى يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِہ۔اور اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد چھوڑ دے تو پھر اور کون آئے گا جو تمہاری مدد کرے گا اور جس کی مدد کے ساتھ تم کامیاب ہو جاؤ گے، کوئی نہیں۔پس اگر خدا کی مدد ہو تو غلہ پر اسلام کی عظیم مہم میں تم غالب آ سکتے ہو اور خدا کی مدد نہ ہو تو غلبہ اسلام کا تصور بھی ناممکنات میں سے ہے۔وَ عَلَی اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ اور جوحقیقی مومن ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر توکل کیا کریں۔دنیا کی طاقتوں پر توکل نہ کریں اور اپنی طاقت پر ، اپنی قربانی پر ، اپنے ایثار پر اور خدا کے حضور جو کچھ پیش کیا ہے اس کے اوپر بھروسہ نہ کریں بلکہ خدائے قادر و توانا پر ان کا بھروسہ ہونا چاہیے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یقین رکھو کہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ نہیں ہیں جو اپنے کئے پر اتراتے ہیں۔یہ کئے پر اترانے والے دنیا دار بھی ہوتے ہیں اور مذہب کے نام پر اترانے والے بھی ہوتے ہیں۔مذہبی گروہ اپنے جتھے پر اترانے لگ جاتے ہیں اپنے مال و دولت پر اترانے لگ جاتے ہیں، اپنی طاقت پر اترانے لگ جاتے ہیں، اپنی تنظیم پر اترانے لگ جاتے ہیں، اپنی فوجوں پر اترانے لگ جاتے ہیں۔ہزاروں وجوہ ہیں اترانے کی۔کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی فوج کو اتنا مضبوط کر لیا، ہم نے اپنے نظام اقتصادیات کو ایسا بنا لیا، ہماری زراعت ایسی ہوگئی ، ہم نے پانی کا یہ انتظام کر لیا، ہم نے ایٹم بم بنالیا۔( پہلے تو یہ مذہبی گروہ نے ہی بنایا تھا یعنی عیسائی دنیا نے جو کہ کیپٹلسٹ (Capitalist) کہلاتے ہیں ) جولوگ اپنے کئے پر اتراتے ہیں