خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 406 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 406

خطبات ناصر جلد ششم ۴۰۶ خطبہ جمعہ ۹ ۱ پریل ۱۹۷۶ ء قائم ہیں کسی ایک حکم کی خلاف ورزی کرنے کے لئے بھی ہم تیار نہیں ہیں۔اگر اس کے باوجود تمہارے نزدیک کا فر ہیں تو جو تمہاری مرضی ہے کہتے رہو لیکن ہم اسلامی تعلیم میں سے کسی ایک حکم کو بھی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔یہ دوسری اہم اور بنیادی بات ہے ایسی بات جو ہماری زندگی اور ہماری روح ہے ہماری پیاس بجھانے والا پانی ہے اس کو سمجھو، اسے پہچانو ، اس سے فائدہ اٹھاؤ۔اس سے اپنی پیاس بجھاؤ اور اس کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرو۔خدا کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ملتی رہے۔روزنامه الفضل ربوه ۳ /اگست ۱۹۷۶ ء صفحه ۲ تا ۶ )