خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 19 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 19

خطبات ناصر جلد ششم ۱۹ خطبہ جمعہ ۱۰؍ جنوری ۱۹۷۵ء ان عقائد کی اشاعت کرنی ہے اور یہ بھی ہم نے انتخاب کرنا ہے کہ شروع میں غیر زبانوں کے لئے ہمیں بہر حال مختصر جو تین چار سو صفحہ کی اس سائز کی جس کا مطلب ہے سو دو سو صفحہ کی کوئی کتاب ہو جس کے ہم ترجمے کرتے چلے جائیں۔پھر تفاصیل باہر والوں کے لئے ہم بعد میں دے سکتے ہیں۔بہر حال یہ اس کے ساتھ ہی ہے ایک دوسرا پہلو ہے صرف اردو میں تو نہیں۔ساری دنیا میں اگر احمدی پھیل چکے ہیں تو ساری دنیا کی ضرورت پیدا ہو چکی ہے۔یہ نہیں کہ ہم کوئی خواب دیکھ رہے ہیں۔اس وقت آج یہ ایک حقیقت ہے۔دنیا میں انسان کی زندگی کی حقیقت ہے کہ ساری دنیا کی زبانوں میں مہدی علیہ السلام نے جس رنگ میں اسلام کی روشنی دنیا میں پھیلانی چاہی ان زبانوں میں لٹریچر تیار ہونا چاہیے۔بہر حال اس طرف بھی ہم نے توجہ دینی ہے لیکن اس سال ہم نے یہ اپنے لئے اردو میں ضرور کر دینا ہے انشاء اللہ، اللہ کی توفیق سے۔اور پھر تراجم کی طرف ہم نے متوجہ ہونا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی بھی توفیق دے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )