خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 271 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 271

خطبات ناصر جلد ششم ۲۷۱ خطبہ جمعہ ۱۹ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء دو ہوں۔پس دعاؤں کے ان ایام میں غفلت سے کام نہ لیں بلکہ بے حد دعائیں کریں۔اتنی دعائیں کریں کہ آسمانوں سے خدا تعالیٰ کے فرشتوں کا نزول ہو اور وہ آپ کے لئے حفاظت کا اور آپ کے لئے امن کا اور آپ کے لئے سلامتی کا اور آپ کے ذہنوں کے لئے جلا کا اور آپ کے عزم کے لئے پختگی کا سامان پیدا کرنے والے ہوں اور وہ دن جلد آئے کہ جب ہم تو حید کو ساری دنیا میں غالب دیکھیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اور جلال کو ہر دل میں کھلے کی طرح گڑا ہوا پائیں اور ہماری زندگی کا مقصد ہمیں مل جائے اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہمیں حاصل ہو کہ جسے خدا تعالیٰ کی رضا مل جائے اسے پھر نہ اس دنیا میں کسی اور چیز کی ضرورت باقی رہتی ہے اور نہ اُس دنیا میں کسی اور چیز کی ضرورت رہے گی۔دعائیں کرو اور میں یہ دعا کرتا ہوں کہ مجھے بھی اور آپ کو بھی اللہ تعالیٰ صحیح رنگ میں دعا کرنے کی توفیق عطا کرے اور پھر انہیں قبول کرے اور اللہ تعالیٰ ہمیں اعمالِ صالحہ بجالانے کی توفیق دے اور مقبول اعمال ہم سے سرزد ہوں۔اللھم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ مارچ ۱۹۷۶ء صفحه ۲ تا ۴ )