خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 253
خطبات ناصر جلد ششم ۲۵۳ خطبه جمعه ۱۲ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء اسلام سچا مذ ہب ہے جو قیامت تک انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۲ / دسمبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہم جو مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہیں ہمارے لئے خاص طور پر یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم اسلام کو کیوں مانتے اور قبول کرتے ہیں؟ اسلام پر، قرآنِ عظیم کی شریعت پر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہمارا ایمان اس وجہ سے ہے اور ہم اپنے دل سے اور اپنی روح کے ساتھ اسلام پر اس لئے ایمان لاتے ہیں کہ اس میں بنیادی طور پر دو ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جن کی رو سے اس کا انکار ایک عقلمند کے لئے ممکن ہی نہیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ قرآنِ عظیم کی شریعت اپنی تعلیم کے لحاظ سے ایک کامل اور مکمل شریعت ہے۔شریعت کو انسان کی ہدایت کے لئے جو تعلیم دینی چاہیے وہ کامل اور اتم طور پر اسلامی شریعت میں پائی جاتی ہے چونکہ اسلام کا یہ دعوی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ سے قیامت تک کے انسانوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے آیا ہے۔اس لئے قرآن عظیم کی تعلیم اس لحاظ سے کامل ہے کہ کوئی نیا زمانہ انسان کے سامنے کوئی ایسے نئے مسائل نہیں رکھتا جن کے متعلق اسلام انسان کی رہنمائی نہ کرتا ہو چنانچہ قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ تفصیل كُلِّ شَيْءٍ (یوسف: ۱۱۲) ہے ہر زمانہ کی