خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 229 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 229

خطبات ناصر جلد ششم ۲۲۹ خطبه جمعه ۲۱ / نومبر ۱۹۷۵ء ہمارے لئے آسمان سے پھینکے گا اور زمین ہمارے لئے دولت اُگلے گی۔اگر ہمیں کسی جگہ بے تدبیر اور اپاہج کرنے کی کوشش کی گئی تو ہماری کوشش کے بغیر یہ ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوکسی نے کہا کہ یہ تو کوئی استعارہ ہوگا اور تمثیلی زبان ہوگی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا اور وہ بچ گئے۔آپ نے فرمایا کہ تم خدا کی قدرتوں پر ایمان نہیں رکھتے آپ نے فرمایا کہ مسیح اور مہدی کا کام مداریوں کی طرح تماشا دکھانا تو نہیں لیکن میں یعنی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تمہیں کہتا ہوں کہ اگر دنیا مجھے بھی شعلہ اٹھتے ہوئے تنور کے اندر پھینک دے تو وہ آگ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے ٹھنڈی ہو گئی تھی وہ میرے لئے بھی ٹھنڈی کر دی جائے گی۔پس اصل چیز جس کی ہمیں فکر کرنی چاہیے وہ ہماری اپنی ہی کمزوریاں ہیں اپنی ہی غفلتیں ہیں ، اپنی ہی بے پرواہیاں ہیں۔باقی اللہ تعالیٰ تو دے رہا ہے دینے کے لئے تیار ہے اور دیتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۳ / دسمبر ۱۹۷۵ء صفحه ۲ تا ۶ ) 谢谢谢