خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 217
خطبات ناصر جلد ششم ۲۱۷ خطبه جمعه ۲۱ نومبر ۱۹۷۵ء صد سالہ احمد یہ جو بلی منصوبہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا منصوبہ ہے خطبه جمعه فرموده ۲۱ رنومبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔دوستوں کو یاد ہوگا کہ ۱۹۷۳ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے صد سالہ احمد یہ جو بلی“ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اصل منصو بہ تو بعض بنیادی کاموں کی تکمیل ہے تا کہ جب ہم غلبہ اسلام کی صدی میں داخل ہوں تو ہماری راہ میں اپنی غفلتوں کی کوئی روک نہ ہولیکن ان بنیادی کاموں کی تکمیل کے لئے رقم کی بھی ضرورت ہے۔اس رقم کی ضرورت صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں جہاں جہاں بھی احمدی بستے ہیں ان ممالک میں ان رقوم کی ضرورت ہے کیونکہ اس منصوبہ کی تکمیل صرف ایک ملک سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ ساری دنیا سے تعلق رکھتی ہے اس لئے کہ یہ منصوبہ ہے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا۔اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی تو فیق اور اسی کے فضل اور اسی کی رحمت کے ساتھ اس منصوبہ کے اعلان اور اشاعت پر قریباً ایک سال گزر گیا۔پہلے خیال تھا کہ اس منصوبہ سے تعلق رکھنے والا جو مالی مطالبہ ہے اسے سولہ سال پر تقسیم کیا جائے لیکن بعد میں جو حالات پیدا ہوئے اس کے نتیجہ میں ہمیں اسے پندرہ سال پر تقسیم کرنا پڑا۔اس وقت میں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ ہو نہار اور مخلص احمدی نوجوان جو اس وقت تو