خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 139 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 139

خطبات ناصر جلد ششم ۱۳۹ خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۷۵ء نے اس چھوٹی سی آیت میں (جس سے قرآن مجید کی ہر سورۃ شروع ہوتی ہے اور جس سے ہر کام شروع کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے ) پوشیدہ حقائق و معارف پر ایسے لطیف اور پر معارف انداز میں روشنی ڈالی ہے کہ انسانی عقل دنگ ہوئے بغیر نہیں رہتی۔آخر میں حضور نے فرمایا کہ اگر دیکھا جائے تو حضرت مہدی علیہ السلام کی وساطت سے حقیقی اسلام پر از سر نو ایمان لانے کی توفیق عطا ہونے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی لازوال تڑپ سے بہرہ ور ہونے کی وجہ سے ایک احمدی کا مقام بڑا بلند ہے۔اس بلند مقام تک پہنچنا آسان نہیں ہے۔اس کی راہ میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں اور مصائب جھیلنے پڑتے ہیں۔پس سختیاں برداشت کرو اور اس مقام تک پہنچے بغیر کبھی دم نہ لو اور پھر اپنے اس مقام پر قائم ودائم رہنے کے لئے دعاؤں میں لگے رہو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۵ رستمبر ۱۹۷۵ء صفحه ۶،۲)