خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 137 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 137

خطبات ناصر جلد ششم ۱۳۷ خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۷۵ء حقیقی اسلام کے علوم و معارف سے آگاہ ہو کر اس کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں خطبه جمعه فرموده ۲۲ را گست ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل - لندن (خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخری زمانہ میں جس مہدی کے ظہور کا مژدہ سنایا تھا وہ مہدی دنیا میں آیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں اس پر ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب مہدی علیہ السلام کا دنیا میں ظہور ہوگا تو اس وقت اسلام میں اس قدر بدعات داخل ہو چکی ہوں گی کہ اسلام کا فقط نام باقی رہ جائے گا۔چنانچہ جب مہدی علیہ السلام اسلام میں سے ہر قسم کی بدعات نکال کر اسے اس کی اصل اور حقیقی شکل میں پیش کریں گے تو لوگ کہیں گے یہ شخص تو بالکل ایک نئی شریعت پیش کر رہا ہے۔سو اللہ تعالیٰ نے ہمیں مہدی علیہ السلام کو قبول کرنے کی توفیق عطا کر کے حقیقی اسلام پر از سر نو ایمان لانے کی سعادت بخشی ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کا ہمیں عرفان عطا کیا گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفعت و جلالت شان کی معرفت ہمیں بخشی گئی ہے اور قرآن مجید کی عظمت ہمارے دلوں میں جاگزیں کر کے اس کی انقلاب انگیز تاثیرات سے ہمیں بہرہ ور کیا گیا ہے اور ہمارا یہ فرض ٹھہرایا گیا