خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 616 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 616

خطبات ناصر جلد ششم ۶۱۶ خطبہ جمعہ ۳ / دسمبر ۱۹۷۶ء نہ ہو کہ ہم اس آزمائش میں پورے نہ اُتریں اور تیرے پیار کو پہلے سے زیادہ حاصل کرنے سے محروم ہو جائیں۔یہ سامان جو بظاہر تنگی کے ہیں ان میں ایک فراخی کا دروازہ بھی تو کھلتا ہے اور اے خدا! وہ فراخی کا دروازہ تیری رحمت کی طرف کھلتا ہے اگر تو ان حالات میں ہم پر پہلے سے زیادہ رحمتوں کا نزول کرے تو ہمارے لئے پہلے سے زیادہ سکون اور اطمینانِ قلب کا سامان پیدا ہو جائے گا، پہلے سے زیادہ آرام اور سہولت کا سامان پیدا ہو جائے گا۔خدا کرے کہ ہمیں دعا کی توفیق ملے اور ہماری دعائیں مقبول ہوں اور ہم اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے نظارے دیکھنے والے ہوں۔روز نامه الفضل ربوه ۲۹ / دسمبر ۱۹۷۶ء صفحه ۲، ۳)