خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 598
خطبات ناصر جلد ششم ۵۹۸ خطبہ جمعہ ۵ رنومبر ۱۹۷۶ء ہم ان سے ایک فائدہ اٹھا ئیں گے۔یہ تو تفصیل ہے اور اس میں جانے کی اس وقت ضرورت نہیں ہے۔میں نے اہل ربوہ سے ایک اپیل کی ہے یا یوں کہو کہ ان کی طرف سے اعلان بھی کر دیا ہے کہ اہل ربوہ پچھلے سال کی نسبت زیادہ مکانیت مہیا کریں۔چھوٹے کمرے ہوں یا بڑے کمرے جس طرح بھی ہوں وہ جلسہ سالانہ کے نظام کو پیش کریں اور پاکستان کی جماعتوں سے بھی اور بیرون پاکستان کی جماعتوں سے بھی نمائندگی کے طور پر رضا کار چاہئیں تا کہ وہ بھی اس کوشش میں شامل ہو جائیں۔تھوڑی سی تعداد ہے۔پانچ سو سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں ساڑھے چارسو کے لگ بھگ مل جائیں تو گزارہ ہو جائے گا لیکن اس کی اطلاع افسر صاحب جلسہ سالانہ کو ۲۵ نومبر سے پہلے مل جانی چاہیے تا کہ انہوں نے رضا کاروں کی ڈیوٹیوں کا جو نقشہ بنانا ہے اس میں دیر نہ ہو۔تیسری بات کا تعلق ساری دنیا کے احمدیوں سے ہے اور وہ یہ کہ کہنے والوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سہولت کے پیش نظر جلسہ سالانہ کی تاریخیں بدل دیں۔ہم آنکھیں بند کر کے نہیں بلکہ تعاون کی نیت سے اور اس لئے کہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو ہم نے آرام کے ساتھ اپنے جلسہ سالانہ کی تاریخیں بدل دیں۔میں نے یہ کہا ہے کہ ہم نے آنکھیں بند کر کے تاریخیں نہیں بدلیں۔مجھے علم تھا کہ تاریخوں کی اس تبدیلی کے نتیجہ میں جماعت کو جو جلسہ سالانہ پر آتی ہے یا جماعت کو جو یہاں میزبانی کے فرائض انجام دیتی ہے بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔پس ہم نے جانتے بوجھتے ہوئے اور خدا تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ کرتے ہوئے تاریخیں بدل دیں تا کہ کوئی یہ نہ کہے کہ ان کی سہولت کا خیال نہیں رکھا گیا اور یہ کہ ہم اپنے رب کے حضور جھکیں اور کہیں کہ تیرے بعض بندوں کی ان کی سمجھ کے مطابق ان کو سہولت پہنچنی تھی ہم نے یہ خیال رکھا۔اب اے خدا! تو ہمارا خیال رکھ اور ہماری مشکلات کو دور فرما۔جلسہ سالانہ کے لئے ۲۶ - ۲۷-۲۸ دسمبر کی تاریخیں مقرر ہوتیں ہیں اور ہر احمدی کو ذہنی طور پر سارے سال تیاری کرنی پڑتی ہے مثلاً جب میں گیا ہوں دورے پر اور ۲۵ جولائی کو میں امریکہ پہنچا ہوں تو اس وقت مجھے یہ بتایا گیا کہ بہت سے دوست جلسہ سالانہ پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔اسی طرح انگلستان کی جماعت ہے وہاں کے دوستوں نے اپنی سیٹیں بک کروائی ہیں