خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 579
خطبات ناصر جلد ششم ۵۷۹ خطبہ جمعہ ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۶ء تحریک جدید کے دفتر اول ، دوم اورسوم کے نئے سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۲۹ /اکتوبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ گذشتہ جمعہ کے موقع پر دوستوں کو خطبہ کی آواز ٹھیک نہیں آتی رہی۔آج میں نے کچھ دیر پہلے تحقیق کی تھی اور مجھے بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ سپیکر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔کیا آپ سب کو آواز ٹھیک آرہی ہے؟ ( دوستوں نے بتایا کہ آواز ٹھیک آرہی ہے ) اس کے بعد فرمایا:۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰى (الرعد: ١٩) کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کا کہا مانتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَحْمَةٌ لِلعلمين بن کر دنیا کی طرف آئے اور قرآن کریم کے مخاطب صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو آپ پر ایمان لائے بلکہ ہر انسان قرآن کریم کا مخاطب ہے۔پس بنی نوع انسان کو بحیثیت مجموعی یہ کہا گیا ہے کہ خدا کا کہا مانو گے تو کامیاب ہو گے ورنہ نہیں ہو گے۔گذشته قریباً چودہ سو سال سے ہی یہ نظر آتا ہے کہ کچھ لوگ خدا کا کہا مانتے اور شریعت اسلامیہ پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ لوگ کہا نہیں مانتے اور قرآن کریم پر عمل نہیں کرتے۔ان