خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 499 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 499

خطبات ناصر جلد ششم ۴۹۹ خطبہ جمعہ ۱۶ / جولائی ۱۹۷۶ء اللہ تعالیٰ کی صفات اور ان کے جلوے غیر محدود ہیں خطبه جمعه فرموده ۶ ارجولائی ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہم اس کامل اللہ پر ایمان لاتے ہیں جسے قرآن عظیم نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔قرآن عظیم کے ذریعہ انسان نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں حقیقی علم حاصل کیا اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو علم قرآن دیا گیا ہے چنانچہ اگر ہم آپ کی کتب پڑھیں تو ہمیں خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کے بارے میں بڑا ہی علم حاصل ہوتا ہے۔قرآن کریم نے جو اللہ پیش کیا ہے جس پر ایمان لانا ضروری ہے وہ خدائے واحد و یگانہ بے انتہا قدرتوں کا مالک ہے۔اس کی قدرتوں اور حکمتوں کی کوئی انتہا نہیں اور چونکہ اس کی قدرتوں کی انتہا نہیں۔اس لئے انسان کے بس میں یہ نہیں ہے کہ اس کی قدرتوں کا احاطہ کر سکے۔انسانی علم الہی قدرتوں کا احاطہ نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات غیر محدود ہیں اور ان صفات کے جلوے بھی غیر محدود ہیں اور خدا تعالیٰ کی جو بھی مخلوق ہے اس کے اندر ایک صفت اللہ تعالیٰ نے یہ پیدا کی ہے کہ وہ اس کی ازلی ابدی صفات کا اثر اور ان کے غیر محمد ودجلوؤں کا اثر قبول کرے۔ہر مخلوق کے اندر یہ صفت پائی جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کا ان غیر محدود صفات اور