خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 31 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 31

خطبات ناصر جلد ششم ۳۱ خطبه جمعه ۲۴ / جنوری ۱۹۷۵ء ہم خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر کے دنیا کے لئے ایک نمونہ بننے کے لئے پیدا ہوئے ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۴ جنوری ۱۹۷۵ بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی:۔فَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ رَّبِّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُه عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ - (الانعام : ۱۴۸) پھر حضور انور نے فرمایا:۔میں نے بتایا تھا کہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مہدی معہود علیہ السلام کی وساطت سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فیض پہنچا ہے کہ اُسے اللہ تعالیٰ کا عرفان نصیب ہوا۔ہماری ہر دم یہ کوشش رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی رہے اور ہم کبھی اس کی ناراضگی مول لینے والے نہ بنیں۔قرآن عظیم نے ہمیں بہت سی تعلیمات دی ہیں۔ہمیں بار بارا اور کھول کھول کر بتایا ہے کہ بدیوں ، بداعمالیوں اور گناہوں سے بچ کر ہی ہم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اسی طرح بہت سی ایسی تعلیمات بھی دی ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اللہ تعالیٰ کے پیار، اس کی محبت