خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 489
خطبات ناصر جلد ششم ۴۸۹ خطبہ جمعہ ۲؍جولائی ۱۹۷۶ء قانون کا احترام کرنا اور قانون شکنی سے بچنا اسلام کا ایک بنیادی حکم ہے خطبہ جمعہ فرموده ۲ جولائی ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں کہ گرمی میرے لئے ایک مستقل بیماری ہے چنانچہ پچھلے دنوں گرمی اور جگر کی خرابی کی وجہ سے دوران سر کا بڑا شدید حملہ ہوا کئی روز تک بڑی تکلیف رہی۔اب پہلے سے نسبتاً افاقہ ہے لیکن چونکہ درس القرآن کلاس کے لئے ہمارے بچے اور بڑی عمر کے دوست بھی تشریف لائے ہوئے ہیں اس لئے میں اس وقت انہیں مختصراً کچھ کہنے کے لئے اور ان کی وساطت سے جماعت تک اس آواز کو پہنچانے کے لئے یہاں آگیا ہوں۔میں جو کچھ کہوں گا وہ سب کے لئے نصیحت ہے۔پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ چونکہ ایک کے بعد ایک دوسری نسل پیدا ہوتی ہے وہ بچپن گزار کر جوانی میں داخل ہوتی ہے اور پھر بڑی عمر کو پہنچ جاتی ہے۔پھر وہ بھی اپنے اپنے وقت پر اسی طرح اس دنیا سے گزر جاتی ہے جس طرح ایک فلم نظر کے سامنے سے گزرتی چلی جاتی ہے۔کچھ بنیادی باتیں ہیں جو بنیادی صداقتوں پر مشتمل ہیں۔ان کو دہراتے رہنا اس لئے ضروری ہے کہ ایک نسل خواہ اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھنے والی ہی کیوں نہ ہوا گر آنے والی نسل یا کم عمر نسل جو