خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 415 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 415

خطبات ناصر جلد ششم ۴۱۵ خطبہ جمعہ ۱۶ ۱۷ پریل ۱۹۷۶ء پھر بھی دنیا اگر ان کو مسلمان نہ سمجھے تو یہ ان کی مرضی ہے۔جماعت احمدیہ کو یہ حکم ہے کہ فَقُولُوا اشْهَدُوا ایسے لوگوں سے کہہ دیں تم گواہ رہو کہ ہم اعلان کر رہے ہیں بِانَّا مُسْلِمُونَ۔ہم مسلمان ہیں۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے اس حکم کے ماتحت اور ان تمام باتوں کے با وجود آج یہ اعلان کر رہی ہے کہ ہم قرآن کریم کی اس آیت کے مطابق مسلمان ہیں۔ہم دنیا میں یہ اعلان کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں کیونکہ ہم خدا تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں ہم خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرنے والے ہیں۔اگر ہم کامل اطاعت کرنے والے نہ ہوتے تو خدا تعالیٰ کے پیار اور اُس کی رضا کو کیسے پالیتے ، خدا کی تو حید کو دنیا میں قائم کرنے کے اہل کیسے ہو جاتے۔اس واسطے دنیا بے شک کہے کہ احمدی مسلمان نہیں یہ اُن کی مرضی ہے زبردستی تو کسی پر نہیں کی جاسکتی لیکن قرآن کریم کی یہ آیت ایک احمدی کو یہ کہتی ہے کہ تم دنیا میں یہ اعلان کر دو اور ان کو مخاطب کر کے کہو کہ تم گواہ رہو کہ جو علامتیں مسلمانوں میں پائی جانی چاہئیں وہ ہم میں پائی جاتی ہیں اس لئے ہم مسلمان ہیں۔پس دوستوں کو اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ وہ جماعت احمدیہ کو اپنی اجتماعی زندگی میں بھی اور جماعت کے افراد کو اپنی انفرادی زندگی میں بھی توفیق دیتا چلا جائے کہ وہ اسلام کی روح کو سمجھنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ سے حقیقی اور خالص محبت کرنے والے ہوں اور اسلام کی حقانیت کو ہر پہلو سے پر کچھ لینے کے بعد اُسے ایک حقیقت زندگی سمجھنے والے ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ہمیشہ اپنے سینوں میں سمندر کے پانی کی طرح موجیں مارنے والا پاتے رہیں اور کبھی خدا تعالیٰ سے دُوری اُن کے مقدر میں نہ ہو بلکہ ہمیشہ ہی وہ خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے دیکھنے والے ہوں اجتماعی طور پر بھی اور انفرادی طور پر بھی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲ جون ۱۹۷۶ ء صفحه ۲ تا ۵)