خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 407 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 407

خطبات ناصر جلد ششم ۴۰۷ خطبہ جمعہ ۱۶ ۱۷ پریل ۱۹۷۶ء جماعت احمدیہ کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن کریم قیامت تک کے لئے ہدایت نامہ ہے خطبه جمعه فرموده ۱۶ را پریل ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت تلاوت فرمائی:۔قُلْ يَاهْلَ الْكِتَب تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ۔(آل عمران: ۶۵) پھر فرمایا:۔اس آیہ کریمہ کی تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔قرآنی تعلیم کا دوسرا کمال ، کمال تفہیم ہے یعنی اُس نے اُن تمام راہوں کو سمجھانے کے لئے اختیار کیا ہے جو تصور میں آ سکتے ہیں۔اگر ایک عامی ہے تو اپنی موٹی سمجھ کے موافق اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے اور اگر ایک فلسفی ہے تو اپنے دقیق خیال کے مطابق اس سے صداقتیں حاصل کرتا ہے اور اس نے تمام اصولِ ایمانیہ کو دلائل عقلیہ سے ثابت کر کے دکھلایا ہے اور آیت تعالوا إلى كَلِمَةِ میں اہل کتاب پر یہ حجت پوری کرتا ہے کہ اسلام وہ