خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 301
خطبات ناصر جلد ششم خطبہ جمعہ ۱۶ /جنوری ۱۹۷۶ء اس کی رحمت ، اس کے پیار، اس کے فضل اور اس کی برکات کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔وہ لوگ جن کا حقیقی معنی میں اللہ سہارا ہوتا ہے اور ان کا ولی بن جاتا ہے وہ ابتلاؤں اور دنیا کی جو آگ جلائی جاتی ہے اس کی پرواہ نہیں کیا کرتے اور ہمارا مقصد ، ہماری زندگی کا مقصد پیار کے ساتھ انسانوں کے دل جیتنا ہے، اس لئے وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے مخالف ہیں اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی دنیوی تدابیر سے اور ہمیں دکھ اور تکلیف اور ایذاء پہنچا کر ہمیں اپنی راہ سے ہٹا دیں گے وہ غلطی پر ہیں۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے مخالف ہیں اور ہم انہیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے دشمن نہیں بلکہ ان کے لئے بھی دعائیں کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے صحیح مقام کو سمجھنے اور اس کی ذمہ داریوں کے نباہنے کی توفیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴ جنوری ۱۹۷۶ ، صفحه ۳، ۴) 谢谢谢