خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 299
خطبات ناصر جلد ششم ۲۹۹ خطبہ جمعہ ۱۶ جنوری ۱۹۷۶ء اجتماعی اور انفرادی لحاظ سے اپنا محاسبہ کریں اور اپنی کمزوریوں کو سامنے لا کر انہیں دور کرنے کی کوشش کریں خطبه جمعه فرموده ۱۶ جنوری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔تین چار روز سے مجھے پیٹ میں درد اور نفخ اور قبض کی وجہ سے بڑی تکلیف ہے اور ہر وقت بے چینی محسوس کرتا ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے اس وقت بھی مجھے اس قدر تکلیف تھی کہ اگر میں نے ایک ضروری دعا کے لئے نہ کہنا ہوتا تو شاید میں آج اس وقت جمعہ کے لئے بھی نہ آ سکتا۔لیکن میں جماعت کو اس طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں کہ ان دنوں پھر ہماری مخالفت بڑے زوروں پر ہے اور وہ لوگ جو ہمارے مخالف ہیں وہ حکومت وقت کے بھی مخالف ہیں لیکن وہ کہتے حکومت وقت کو ہیں کہ وہ ہمارے خلاف کوئی اقدام کرے۔میں اور آپ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم کوئی سیاسی جماعت یا ٹولہ نہیں ہیں بلکہ ہمارے ایمان کے مطابق اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مہدی (علیہ السلام ) کو بھیجا اور ہمیں یہ توفیق عطا کی کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہدی پر ایمان لائیں۔سیاست سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں اور کوئی سیاسی مقاصد ہمارے پیش نظر نہیں۔ہم ایک مذہبی جماعت ہیں اور اس وقت ہم دنیا کی