خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 11 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 11

خطبات ناصر جلد ششم 11 خطبہ جمعہ ۱۰؍ جنوری ۱۹۷۵ء سے موسوم ہے۔اس کے لئے جماعت نے مالی میدان میں بڑی قربانی دی جو حیران کن ہے اور شاید بعض کے لئے پریشان کن بھی ہے۔بہر حال ایک عظیم قربانی دی۔اس کے لئے ہمیں صرف مالی قربانیوں کی تو ضرورت نہیں۔مالی قربانی بھی بڑی ضروری ہے کیونکہ دوسری قربانیوں کے نتائج نکالنے کے لئے اموال کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اس کے لئے ہمیں اگلی صدی کے شروع میں سینکڑوں ہزاروں مبلغین کی ضرورت پڑے گی اور ہزاروں مبلغین کا پیدا کر نا پندرہ سال کے اندر موجودہ نظام میں ممکن نہیں ہے۔اس لئے اس کے متعلق ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔پہلے بھی میں تحریک کرتا رہا ہوں وقف بعد ریٹائرمنٹ کی۔وہ اپنی ایک تحریک ہے لیکن ضرورت کے موقع پر ممکن ہے ہزاروں درمیانی عمر کے احمدیوں کو اپنے دنیوی کام چھوڑ چھاڑ کے دین کی خاطر اسلام کے غلبہ کے لئے میدان میں اترنا پڑے۔ایک لمبا وقف عارضی جو دو ہفتے کا نہیں شاید تین یا پانچ سال کا ہو یا جو چاہئیں اس سے زیادہ وقت دیں، ایسا وقف کرنا پڑے گا۔اس کی تفاصیل ذہن میں آ رہی ہیں۔وہ تو بعد میں کسی مناسب موقع پر میں انشاء اللہ جماعت کے سامنے رکھوں گا۔بہر حال ان پندرہ سال میں غلبہ اسلام کی صدی کے استقبال کے لئے ہم نے جو کام کرنے ہیں وہ بھی درجہ بدرجہ ہمارے سامنے آئیں گے اور ہم درجہ بدرجہ اس صدی کی طرف حرکت کریں گے اپنی عاجزانہ کوششوں کے ساتھ ، اپنی مستانہ دعاؤں کے ساتھ کوششوں کو بابرکت کرنے کے سامان پیدا کرتے ہوئے۔یہ جو پندرہ سال رہ گئے ہیں ان میں یہ سال جس میں ہم اب داخل ہورہے ہیں گو مارچ میں صد سالہ جو بلی کا سال شروع ہوتا ہے لیکن جلسہ کی وجہ سے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ پھیری ہے کہ جو ہمارے عقائد ہیں ان کا ہر چھوٹے بڑے کے لئے اور مردوزن کے لئے جانا ضروری ہے اور بار بار اُن کا درس ہونا چاہیے۔میری جلسہ سالانہ کی ۲۸ تاریخ کی جو تقریر تھی، اُس میں میں نے مختصراً بعض مضامین کو لے کر جماعت کے سامنے رکھا تھا لیکن ہمارے صرف وہی عقائد تو نہیں ہیں۔