خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 260
خطبات ناصر جلد ششم ۲۶۰ خطبه جمعه ۱۲ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء یہ اعلان کہ Proletariat of the world unite ( پرولیٹریٹ آف دی ورلڈ یو نائٹ ) اور دوسرا یہ اعلان کہ To Each According to His Need پہلے اعلان کے مطابق یہ کہا گیا کہ دنیا کے غریب مزدور اور سب لوگ جن کا استحصال ہوا ہے وہ اکٹھے ہو جائیں ہم ان کی مدد کے لئے آگئے ہیں اور دوسرے یہ کہ ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا جائے گا۔اب اس تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا بہت دیر ہو جائے گی پھر کسی وقت موقع ملا تو دہرا دوں گا ویسے تو میں اپنی مجلسوں میں باتیں کرتا رہتا ہوں کہ وہ جن کو انہوں نے کہا تھا ہم تمہاری مدد کے لئے آگئے ہیں یعنی پرولیٹریٹ جن کا استحصال ہو رہا تھا۔یورپ میں Hard core کمیونسٹوں سے بھی باتیں ہوئیں میں نے کہا تمہارا اعلان بڑا اچھا تھا لیکن یہ بتاؤ کہ وہ مظلوم اب بھی کیوں مظلوم ہے بلکہ اب تو تم نے اپنے مظلوموں کو بانٹ لیا اور کہا مظلوموں ( پرولیٹریٹ ) کا ایک حصہ امریکہ کے اثر کے ماتحت رہے گا حالانکہ امریکہ ایک سرمایہ دار ملک ہے اور ایک حصہ ہمارے اثر کے ماتحت رہے گا۔جس وقت تم نے Zones of influence بنالئے باہم Compromise کر لیا آپس میں معاہدے کر لئے تو پھر تمہارا یہ دعویٰ غلط ہو گیا اور تمہارا یہ اعلان ختم ہو گیا Proletairat of the World Unite۔اسی طرح جہاں تک کمیونزم کے اس دعوی کا تعلق ہے کہ To Each According to His Need میں نے انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس ہیگ میں روسی حج سے بات کی۔اب وہ چوٹی کا دماغ ہونا چاہیے اور ہو گا ضرور اس میں کوئی شک نہیں۔اُن سے میں نے کہا آپ نے اعلان کیا اور اچھا اعلان کیا۔ہمیں یہ بہت پسند آیا کہ To Each According to His Need لیکن تمہارے لٹریچر میں کہیں بھی Need کی تعریف نہیں کی گئی اور اس کا عملاً نتیجہ یہ نکلا کہ چیکوسلا واکیہ کی ضروریات اور سمجھ لی گئیں اور وہائٹ رشیا کی اور سمجھ لی گئیں۔میں نے ان سے کہا تم مجھے Need کی تعریف بتادو میں تمہارا بڑا ہی ممنون ہوں گا۔کئی منٹ تک بات کرتے رہے ادھر اُدھر چکر لگاتے رہے لیکن Need کی تعریف کی طرف آئے ہی نہیں۔وہاں دوسرے ممالک کے اور بھی جز تھے وہ مسکرا رہے تھے کہ یہ شخص جواب نہیں دے سکتا۔اس کے مقابلہ میں اسلام نے جو چیز بتائی ہے اور جو اصطلاح پیش