خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 6 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 6

خطبات ناصر جلد ششم ۶ خطبه جمعه ۳/ جنوری ۱۹۷۵ء جماعت احمدیہ کے مالی جہاد کی بات کر رہا ہوں یعنی جماعت احمدیہ کی طرف سے جو مالی قربانی اور ایثار پیش کیا جا رہا ہے۔اس کے پیش نظر وقف جدید کی مالی قربانیوں کی بات کر رہا ہوں۔پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال وقف جدید کے خرچ میں ۲۵ فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن ہم نے یہاں رک تو نہیں جانا۔۲۵ فیصد اضافہ کی نسبت پچھلے سال کے مقابلہ میں ہے۔یہ نسبت ہماری اصل ضرورت کا تو شاید ہزارواں حصہ بھی نہیں ہے بلکہ شاید لا کھواں حصہ بھی نہیں ہے۔پس جہاں ہم خوش ہیں کہ جماعت احمدیہ نے اس قسم کے حالات میں بھی اپنے کام کے ایک حصہ کو ۲۵ فیصد آگے بڑھانے کی توفیق پائی وہاں ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ اس سے ہم راضی نہیں۔ہماری نگاہ مومنانہ راضی نہیں۔ہماری فراست راضی نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے سمندر موجزن ہیں۔ہم اُن میں سے اپنی کوششوں اور دعاؤں کے نتیجہ میں حصہ پاتے ہیں مگر اس میں بہت زیادہ حصہ ہمارے لئے قابل حصول ہے جس کے لئے ہمیں اپنی کوششوں کو بڑھانا ہے۔اس لئے جہاں آج میں وقف جدید انجمن احمدیہ کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں وہاں میں جماعت احمدیہ کو اس طرف بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی تد بیر کو اور تیز کرو اور اپنی دعاؤں کو اور زیادہ بڑھاؤ۔تضرع اور عاجزی پیدا کرو اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کرو تا کہ ہمیں وہ مقصد حاصل ہو جائے جس کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ہے ہماری دائیں طرف سے بھی ہمارے کانوں میں غیر اللہ کی آواز پڑتی ہے اور ہماری بائیں طرف سے بھی ہمارے کانوں میں (غیر اللہ کی ) آواز پڑتی ہے لیکن ہمیں حکم یہ ہے کہ نہ تم دائیں طرف سے آنے والی آوازوں کی طرف متوجہ ہو کر اپنے اوقات اور کوششوں کو ضائع کرو اور نہ اپنی بائیں طرف سے آنے والی آوازوں کی طرف متوجہ ہو کر اپنی کوششوں اور تذ بیروں کو ضائع کرو بلکہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ایک سیدھی راہ بتائی ہے۔شاہراہ غلبہ اسلام کی تمہیں معرفت عطا کی ہے اور تمہیں اس پر کھڑا کیا ہے اور تمہیں اپنے فضل سے اُس پر چلایا ہے تم سید ھے اس شاہراہ اسلام پر چلتے چلے جاؤ نہ دائیں طرف جھکو اور نہ بائیں طرف بھٹکو بلکہ سیدھے چلتے چلے جاؤ اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو