خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 1
خطبات ناصر جلد ششم 1 خطبه جمعه ۳/ جنوری ۱۹۷۵ء اللہ تعالیٰ نے ہمارے جلسہ سالانہ کو بہت بابرکت اور جماعت کی بشاشت میں اضافہ کا موجب بنایا ہے خطبه جمعه فرموده ۳/ جنوری ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل اور رحمت سے ہمارے جلسہ سالانہ کو بہت بابرکت بنایا اور اسے جماعت احمدیہ کی بشاشت میں زیادتی کا موجب بنایا اور ہمارے فکروں کو دور کرنے کا ذریعہ بنایا اور آسمان سے بارش کے قطروں سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ رحمت کے آثار پیدا کئے اور اپنی بے شمار نعمتوں سے ہمیں نوازا۔اس پر خدا کا جس قدر بھی شکر ادا کریں کم ہے۔شکر ادا کرنا ضروری ہے کیونکہ اگر بندہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہ کرے ہر اُس رنگ میں جس میں شکر ادا کرنے کی ذمہ داری بندہ پر ڈالی گئی ہے تو پہلی نعمتوں سے زیادہ نعمتوں کے سامان پیدا نہیں ہوتے بلکہ پہلی نعمتوں کے ضیاع کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ضیاع سے محفوظ رکھے اور مزید نعمتوں کے سامان پیدا کرے اور ان کے شکر کی ہمیں تو فیق عطا کرے۔ایک سال آیا اور گزر گیا ایک نئے سال میں ہم داخل ہورہے ہیں۔مومن کا قدم ہمیشہ آگے پڑتا ہے وہ نہ پیچھے کی طرف دیکھتا ہے اور نہ ایک جگہ پر ٹھہرتا ہے۔پچھلا سال کچھ تلخیاں لے کر آیا مگر بہت سے فضلوں، رحمتوں اور اللہ تعالی کے پیار کے سامان بھی لے کر آیا۔خدا تعالیٰ کی جو