خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 176 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 176

خطبات ناصر جلد ششم 124 خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۷۵ء علاوہ کام کے نتیجہ میں کیلوریز Burn ہوتی ہیں اس کے علاوہ بھی ورزش ہوتی ہے ادھر اُدھر پھرنے سے یا مثلاً سیر کرنا ہے یہ بھی ختم ہو گیا۔میں سائیکل چلاتا ہوں ، ورزش کرنے والا کھڑ ا سائیکل ہے اسے چار میل چلاتا ہوں یہ ورزش بھی چھٹ گئی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شکر جس وجہ سے پہلے معمول کے دائرہ کے اندر تھی وہ وجہ نہ رہی تو وہ اپنی حدود سے باہر نکل گئی۔ہوسکتا ہے یہ سب شرارت اسی وجہ سے ہو یعنی جو شکرا اپنی حدود سے باہر نکلی تو اس نے اور بھی شرارتیں کی ہوں۔شکر کنٹرول نہیں ہوتی یہ تو عام بات ہے۔بہر حال لندن میں جب ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ انفیکشن دور کرنے کی جو دوائیں دی جاتی رہی ہیں وہی ٹھیک ہیں لیکن وہاں کے جو کلینک ہیں ان کا اب یہ حال ہے کہ ساری دنیا کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لندن کے کلینکس میں بہت اچھے ٹیسٹ ہوتے ہیں لہذا وہاں جانا چاہیے چنانچہ بحرین، ابوظہبی اور کویت اور دوسرے عرب ممالک کو بھی شوق پیدا ہوا ہے۔اب گرمیوں میں ایک ایک ملک کے پندرہ پندرہ ، میں بیس ہزار آدمی وہاں پہنچے ہوئے تھے۔پیسہ خدا نے ان کو بہت دے دیا ہے اس لئے ان میں سے ہزاروں آدمی اپنا چیک اپ بھی کرواتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا کام بہت بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا معیار بھی اسی نسبت سے کم ہو گیا ہے چنانچہ وہاں ایک جگہ قارورہ ٹیسٹ کے لئے جاتا تھا تو کہتے تھے قارورہ میں کوئی انفیکشن نہیں ہے دوسری جگہ قارورہ جاتا تھا تو کہتے تھے کہ قارورے میں بہت زیادہ الفہ ادہ انفیکشن ہے تیسری جگہ جا تا تھا تو کہتے تھے معمولی انفیکشن ہے۔ایک دن میں نے کہا کہ کچھ ان سے مذاق بھی کرنا چاہیے ایک ہی قارورہ دوشیشیوں میں ڈال کر دو جگہ بہت چوٹی کے ہسپتالوں میں بھجوا دیا دونوں کے نتیجے مختلف آگئے حالانکہ ایک ہی وقت کا قارورہ تھا۔پس معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ مجبور ہیں ایک تو اس کی وجہ ہیومن ایرر (Human error) بھی ہو سکتی ہے۔انسان کے ساتھ غلطی کا احتمال بھی لگا ہوا ہے اور دوسرے کام کی زیادتی ہے تیسرے پیشاب کی انفیکشن کا یہ حال ہے کہ جو لوگ لیبارٹری میں کام کرنے والے ہیں اگر ان کی انگلی میں کوئی نہ نظر آنے والا بیکٹیریا لگ جائے اور وہ انگلی ٹیوب میں لگ جائے تو وہ کلچر بیکٹیریا کی ایسی غذا ہے کہ وہ جاتے ہی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔وہ ۴۸ گھنٹے کے بعد نتیجہ دیتے ہیں۔