خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 156 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 156

خطبات ناصر جلد ششم ܪܩܙ خطبہ جمعہ ۱۹؍ ستمبر ۱۹۷۵ء۔اختیار بجز اس کے اور کسی کو حاصل نہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے ایک سیدھا راستہ دکھا دیا ہے، وہی راستہ جو اسلام کا راستہ ہے اور ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اس پر چل کر اپنے آپ کو ایسا بنا ئیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مومن اور جنت کے مستحق قرار پاتے چلے جائیں۔پس ہم اس امر کی پرواہ کئے بغیر کہ دائیں طرف سے آوازیں آرہی ہیں یا بائیں طرف سے آوازیں آرہی ہیں اس راس راستہ پر چلتے چلے جائیں گے۔آخر میں حضور نے یہ امر ذہن نشین کرانے کے لئے کہ محض نام کے اعتبار سے مومن یا احمدی کہلانا کچھ کام نہ آئے گا احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرما یا پس یہ دعا کیا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس گروہ میں شامل کرے اور ہمیشہ شامل رکھے جو بلی " مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ کا مصداق ہے اور اس طرح ہم اس کی نگاہ میں اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی جنت کے مستحق ٹھہریں۔حضور کا یہ پر معارف خطبہ نصف گھنٹہ سے کچھ زائد وقت تک جاری رہا جس کے بعد حضور انور نے جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھا ئیں۔اس دفعہ بھی احباب لندن کے مختلف علاقوں سے ہی نہیں بلکہ انگلستان کے دور دراز مقامات سے بھی آئے ہوئے تھے اور نہ صرف مسجد نمازیوں سے پر تھی بلکہ بہت سے احباب کو مسجد سے ملحق محمود ہال میں نماز ادا کرنا پڑی۔روزنامه الفضل ربوه ۶ اکتوبر ۱۹۷۵ ء صفحه ۵،۱) ☐☐☐