خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 131 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 131

خطبات ناصر جلد ششم ۱۳۱ خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۷۵ ء پاکستان اور اہل پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کرنے کی تلقین خطبه جمعه فرموده ۸ را گست ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل - لندن (خلاصه خطبه ) ۱۷۸اگست بروز جمعۃ المبارک سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں تشریف لا کر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔نہ صرف یہ کہ مسجد فضل لندن نمازیوں سے پوری طرح بھری ہوئی تھی بلکہ مسجد سے ملحق وسیع و عریض محمود ہال میں بھی خاصی تعداد میں احباب بیٹھے ہوئے تھے۔مستورات ان کے علاوہ تھیں جن کے لئے محمود ہال میں علیحدہ جگہ مقررتھی۔خطبہ جمعہ میں حضور انور نے احباب جماعت کو خاص طور پر تین دعاؤں کی تحریک فرمائی۔اول تو حضور نے اپنی موجودہ علالت اس میں اتار چڑھاؤ کی کیفیت اور اس دوران اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے ظاہر ہونے والے ایمان افروز نشانات کا ذکر کر کے احباب جماعت کو حضور کی صحت کاملہ عاجلہ کے لئے دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔دوسرے حضور نے پاکستان اور اہل پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اس ضمن میں حضور نے فرمایا اس وقت ہمارے ملک پاکستان کو بھی ہماری دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بعض الہامات کی روشنی میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ