خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 130 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 130

خطبات ناصر جلد ششم ۱۳۰ خطبہ جمعہ ۲۵ جولائی ۱۹۷۵ء اور جوش سے بول رہا ہوں لیکن بڑی کمزوری کی حالت ہے۔جب میں گھر سے چلا ہوں تو میری نبض بہت تیز تھی اور ممکن ہے اگر میں ڈاکٹر صاحب سے مشورہ لیتا تو وہ یہی مشورہ دیتے کہ میں نماز جمعہ میں نہ جاؤں لیکن میں نے دل میں یہ عزم کیا تھا کہ آج میں ضرور جاؤں گا اور اپنے دوستوں سے کچھ باتیں کروں گا۔خدا تعالیٰ نے میرے اور آپ کے درمیان محبت واخوت کا ایک رشتہ قائم کر رکھا ہے۔آپ میں سے کوئی بیمار ہوتا ہے تو آپ کی بیماری میرے لئے باعث تکلیف بن جاتی ہے اور میں آپ کے لئے دعائیں کرتا ہوں اگر مجھے تکلیف ہو تو آپ دعائیں کرتے ہیں اور ظاہری طور پر چھوٹے سے دُکھ میں آپ بھی اسی طرح شریک ہوتے ہیں جس طرح میں اپنے دُکھ میں شریک ہورہا ہوتا ہوں۔تو اس لئے میں نے سمجھا کہ اگر مجھ میں تھوڑی سی بھی ہمت ہے تو میں جا کر دوستوں کو مختصراً بیماری کے حالات بتادوں اور ان آیات میں جو بڑا لمبا اور بڑا حسین مضمون بیان ہوا ہے، اس کی طرف توجہ دلا دوں۔پس میں نے آپ کو توجہ دلا دی ہے۔جن لوگوں کے آپس میں مکانوں اور دکانوں کے کرایہ وغیرہ کے جھگڑے ہیں وہ اگلے جمعہ سے پہلے پہلے ختم ہونے چاہئیں۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے میں اگلا جمعہ بھی پڑھا سکوں اور خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو یہ توفیق دے کہ میں اگلے جمعہ میں یہ اعلان کر سکوں کہ اللہ تعالیٰ نے کمزوروں پر بھی فضل فرمایا اور وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ کے ماتحت میں نے جو نصیحت کی تھی اس پر عمل کرتے ہوئے سارے جھگڑے ختم ہو گئے اور ہم پھر بنیان مرصوص بن گئے ہیں خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بیماری میں زیادہ لیٹے رہنے سے میرے گھٹنوں میں پھر کچھ سختی آگئی تھی جو بہت حد تک دور ہو چکی ہے میرے خیال میں دو چار دن اور ورزش کرنے سے یہ بھی ٹھیک ہو جائے گی اس وقت خود نماز نہ پڑھا سکوں گا آپ کے ساتھ مل کر نماز پڑھوں گا۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )